ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو اے ایس آئی پر حملہ کے الزام میں دو گرفتار : قریشی پر پولس نےکوئی حملہ نہیں کیا : پولس کمشنر چندرشیکھر کا دعویٰ

منگلورو اے ایس آئی پر حملہ کے الزام میں دو گرفتار : قریشی پر پولس نےکوئی حملہ نہیں کیا : پولس کمشنر چندرشیکھر کا دعویٰ

Fri, 07 Apr 2017 20:25:31    S.O. News Service

منگلورو:7/اپریل(ایس اؤنیوز)منگلورو پولس کمشنریٹ کے حدود میں گشت لگانے کے دوران  اروا پولس تھانہ اے ایس آئی آئتپا پر جو قاتلانہ حملہ ہوا تھا، اُس وقت اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، عام طورپر رات میں گشتی کے لئے 2پولس عملہ جاتاہے، جس میں ایک کے پاس ریوالور یا رائفل ہونا چاہئے، جس دن آئتپا پر حملہ ہوا  اس وقت ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا اگر ہتھیار ہوتا تو حادثے کو ٹالا جاسکتاتھا، اس بات کی جانکاری مینگلور کمشنر چندرشیکھر نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ  5اپریل کی رات قریب تین بجے  اروہ کے اے ایس آئی آئیتپا پر شہر کے لیڈی ہل پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے معاملے میں سورتکل کاٹی پالیا کے شمیر (28)اور محمد نیاز(20)کو جمعرات کی رات 8بجے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کرکے زائد پوچھ تاچھ کے لئے پولس کسٹڈی لی جائے گی۔ ملزموں سے حملہ کے لئے استعمال کی گئی بائک ضبط کرلی گئی ہے، شمیر کے خلاف کوناجے، برکے ، ملکی ، سورتکل پولس تھانوں میں 9 اور نیازکے خلاف بنٹوال ، کارکلا، سورتکل ، شیموگہ ، کوناجے پولس تھانوں میں 5معاملات درج ہیں۔ ان دونوں پر قاتلانہ حملہ کی کوشش کے پیش نظر دفعہ 307اور332کے تحت مقدمہ درج کئے جانے کی پولس کمشنر نے اطلاع دی ۔

احمد قریشی کڈنی فیل معاملہ

قریشی کے دونوں گردے ناکارہ ہونے کے تعلق سے پریس کانفرنس کاانعقاد کرتے ہوئے مینگلور پولس کمشنر چندرشیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق احمد قریشی پر پولس کی طرف سے کوئی ظلم نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق جب قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھاتو اس وقت بھی قریشی نے یہی کہا ہے کہ پولس کی جانب سے اُس پر کوئی ٹارچر نہیں کیا گیا ،البتہ قریشی کے بھائی نشاد کی طرف سے دی گئی شکایت پر ڈی سی پی کے ایم شانتاراجو کی قیادت میں جانچ جاری ہے ۔ پریس کانفرنس میں ڈی سی پی ڈاکٹر ایم ، سنجیو پاٹل بھی موجود تھے۔


Share: